آرمی چیف جنرل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ کوئٹہ ...
آرمی چیف جنرل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہیں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 58اہلکار شہید ، 120زخمی

میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنر ل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کا دورہ کریں گے اور زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال بھی جائیں گے ۔سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو دہشت گردوں کے اس حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ادھر وزیراعظم بھی کچھ دیر بعد کوئٹہ پہنچیں گے جہاں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا جس میں صوبے کی سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل میں تین دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 58اہلکار شہید جبکہ 117سے زائد زخمی ہو گئے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں