دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں آگ بھڑکانے کیلئے سی 4کیمیکل استعمال کیا

دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں آگ بھڑکانے کیلئے سی 4کیمیکل استعمال ...
دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں آگ بھڑکانے کیلئے سی 4کیمیکل استعمال کیا

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کے دوران سی 4دھماکا خیز کیمیکل استعمال کیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق تین مسلح دہشت گردوں نے رات گیارہ بجے کے بعد سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھاوا بول دیا ، واچ ٹاور پر گارڈ کو شہید کرنے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے کمپاﺅنڈ اور ہوسٹل میں داخل ہو گئے جہاں 2نے خود کو دھماسے سے اڑا لیا ، دہشتگردوں نے دھماکہ خیر کیمیکل سی 4کا استعمال کیا جو آگ بھڑکانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 58اہلکار شہید ، 120زخمی

آئی جی ایف سی کے مطابق ایک دشت گرد کو سیکیوٹی فورسز نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تاہم دیگر 2 حملہ آور کمپاﺅنڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہو ئے جنہوں نے وہاں جا کر خودکش حملہ کیا ۔ دہشتگردوں کے پاس خودکش جیکٹس کے علاوہ سی 4دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا جس سے کمپاﺅنڈ میں آگ بھڑک اٹھی اور اس قدر بڑی تعداد میں شہادتیں ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی 4دھماکہ خیز مواد انتہائی خطرناک ہوتا ہے جس سے دھماکے کے بعد آگ بھڑکتی ہے اور ہلاکتوں کو باعث بنتی ہے ۔

مزید : قومی