ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی

ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی ...
ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور فائرن بندی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ۔

2نومبر انقلاب کا دن ہے ،طاہر القادری کو منت سماجت کر کے منایا : شیخ رشید

میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں پاکستان نے ورکنگ باونڈری اور ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ۔اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائربند ی کے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ،اگر بھارت نے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے تو پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

مزید : قومی


loading...