پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ، حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ، حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ، حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت بلوچستان نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ واضح رہے کہ سریا ب میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملوں کے نتیجے میں 60 اہلکار شہید اور5 فوجی جوانوں سمیت 120زخمی ہوئے۔ آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی العالمی سے تھا جو افغانستان سے ہدایات لے رہے تھے۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں