بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن اورورکنگ باﺅنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی : آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن اورورکنگ باﺅنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ ، پاک ...
بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن اورورکنگ باﺅنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی : آئی ایس پی آر

  

بھمبر (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر بھمبر بنڈالہ سیکٹر جبکہ ورکنگ باﺅنڈری پر چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئیتاہم ابھی بھی بھارت سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 60اہلکار شہید ، 120زخمی

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

یاد رہے بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی حانیہ سمیت 2شہری شہید اور 7زخمی ہوئے تھے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں