خاوند سے طلاق کا مطالبہ،و الد نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا

خاوند سے طلاق کا مطالبہ،و الد نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا
خاوند سے طلاق کا مطالبہ،و الد نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا

  

ساہیوال(آن لائن)نواحی گاﺅں ٹھٹھہ بہادرسنگھ میں سسرال جانے سے انکار پر باپ نے نئی نویلی دلہن بیٹی ارم شہزادی کو پھانسی دے کر ہلاک کردیا، ملزم گرفتار۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے حاکم علی کی بیٹی ارم شہزادی کی کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان حفاظت علی سے شادی ہوئی تھی لیکن وہ شادی کے دوسرے روز روٹھ کر میکے آگئی جب اس کا خاوند اسے لینے آیا تو ارم شہزادی نے خاوند کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور طلاق کا مطالبہ کیا جس پر اس کا باپ حاکم علی مشتعل ہوگیا اور ارم شہزادی کے گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دے کر ہلاک کردیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : ساہیوال