دہشتگردوں سے ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے : آئی جی بلوچستان

دہشتگردوں سے ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے : آئی جی بلوچستان
دہشتگردوں سے ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے : آئی جی بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی جی بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے ڈریں گے اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملوں کے بعد اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان پولیس ملک کیلئے قربانیاں دیتی رہے گی ، بزدل دشمن نے اندھیرے میں چھپ کر حملہ کیا ۔

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران۔۔۔محکمہ موسمیات نے ہدایت کر دی

آئی جی بلوچستان احسن محبوب نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انہیں ہلاک کر دیا تاہم اگر بروقت جوابی کارروائی نہ کی جاتی تو جانی نقصان زیادہ ہو سکتا تھا ۔انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیااور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

مزید :

کوئٹہ -