پاکستان میں پہلے نہ آنے پر اپنے آپ کو مجرم تصور کرتی ہوں:کرسٹین لاگارڈے

پاکستان میں پہلے نہ آنے پر اپنے آپ کو مجرم تصور کرتی ہوں:کرسٹین لاگارڈے
پاکستان میں پہلے نہ آنے پر اپنے آپ کو مجرم تصور کرتی ہوں:کرسٹین لاگارڈے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائر یکٹرکرسٹین لاگارڈے نے اسلام آباد میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام "عالمی معیشتوں میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ "کے موضوع پر سیمینار میں دوران خطاب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے اشعار کے ذریعے بتایا کہ پاکستان کی کامیابی ان سنہری اصولوں میں مضمر ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ کی بحرینی حکام سے ملاقاتیں،پاکستان کی شکایتیں

روزنامہ جنگ کے مطابق کریسٹن لیگارڈ نے کہا کہ یہ میری زندگی کا پہلا دورہ پاکستان ہے اور میں پاکستان میں پہلے نہ آنے پر اپنے آپ کو مجرم تصور کرتی ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ مجھے پہلے پاکستان آنا چاہئے تھا، کریسٹن لیگارڈ نے قائداعظم کے اتحاد ، تنظیم ،یقین محکم کے قول کو پاکستان کے لیے سنہری اصول قرار دیا اور کہا کہ اس پر عمل کر کے پاکستانی قوم اور قیادت اپنے اہداف حاصل کرسکتی ہے ، انہوں نے ایک موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے عزم اور کام سے لگاﺅ سے متعلق فرمودات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ان فرمودات پر عمل کرکے پاکستان معاشی لحاظ سے مستحکم بن سکتا ہے۔

مزید : اسلام آباد