پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ، شہید افراد میں تربت کے رہائشی 2 سگے بھائی بھی شامل
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 60 اہلکار شہید ہوئے جن میں تربت کے 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 60 اہلکار شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔ ان افراد میں 17 کا تعلق تربت کے علاقے سے ہے جن میں 2سگے بھائی آصف مراد اور وسیم مراد بھی شامل ہیں۔