کراچی کی عدالت نے دہشت گرد کو 21سال قید کی سز ا سنا دی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو 21سال قید کی سز ا سنا دی ۔
ابتک نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے گرفتار دہشت گرد کو اکیس سال قید کی سزا سنا تے ہوئے مجرم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم سنادیا ۔
مجرم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جسے ایف آئی اے نے سترہ جولائی 2014ءکو سلطان آباد سے گرفتار کیا تھا ۔