پاکستان کا وہ شہر جہاں اگلے ماہ سب سے پہلے ہر شہری کیلئے مفت وائی فائی آ رہا ہے، کونسا شہر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

پاکستان کا وہ شہر جہاں اگلے ماہ سب سے پہلے ہر شہری کیلئے مفت وائی فائی آ رہا ...
پاکستان کا وہ شہر جہاں اگلے ماہ سب سے پہلے ہر شہری کیلئے مفت وائی فائی آ رہا ہے، کونسا شہر ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شہریوں کیلئے مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس مقصد کیلئے شہر میں 30 مختلف جگہوں پر وائی فائی ڈیوائسز بھی نصب کردی گئی ہیں۔

وارد صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، کمپنی نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر گھنٹہ گھر، دمدمہ، آرٹ کونسل، کچہری اور مختلف ہسپتالوں میں یہ سروس فراہم کی جائے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری مفت وائی فائی سے مستفید ہو سکیں گے۔

موبی لنک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، خرچہ بے حد کم ہو گیا

ملتان کے شہریوں کیلئے یہ ایک بڑی خبر ہے اور اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ضلعی انتظامیہ 21 ویں صدی میں درپیش چیلنجز کو بخوبی سمجھتے ہوئے ان سے نمٹنے کی بھرپور کاوش کر رہی ہے۔ اس سروس کے ذریعے شہریوں کو مہیا کئے جانے والے انٹرنیٹ کی رفتار سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...