کوئٹہ حملہ ،”پہلے ایک دھماکہ ہوا اور پھر ۔۔۔“حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی ؟اندر کیسے داخل ہو گئے ؟عینی شاہدین نے پریشان کن تفصیلات بتادیں

کوئٹہ حملہ ،”پہلے ایک دھماکہ ہوا اور پھر ۔۔۔“حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی ...
کوئٹہ حملہ ،”پہلے ایک دھماکہ ہوا اور پھر ۔۔۔“حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی ؟اندر کیسے داخل ہو گئے ؟عینی شاہدین نے پریشان کن تفصیلات بتادیں

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے سے بچ کرنکلنے والے عینی شاہد ین نے بتا یا کہ دہشت گرد وں نے واچ سنٹر پر کھڑے ایک اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنا یا اور تین دہشت گرد ہاسٹل کے اندر داخل ہو ئے ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 60اہلکار شہید ، 120زخمی

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بچ جانے والے ریکروٹس نے میڈ یا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی دہشت گرد ہاسٹل کے اندر داخل ہوئے تو پہلے ایک دھماکہ ہوا اور پھر فائرنگ شروع ہو گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی آواز سے خوفزدہ ہو کر اہلکاروں نے اپنے کمروں کی بتیاں بند کردیں اور چارپائیوں کے نیچے چھپ گئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس اسلحہ ہوتا تو ہم بھی دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے لیکن جس وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا اس وقت تمام اہلکار نہتے اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے ۔

مزید : کوئٹہ