کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کر لی

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کر لی
کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کر لی

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملوں کی ذمہ داری کالعدم لشکگر جھنگوی نے قبول کر لی ۔

الجزیرا کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملوں کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کر لی ہے ۔ حملے میں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جائے والا لشکر جھنگوی کا ایک گروپ ملوث تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے چند سالوں کے دوران لشکر جھنگوی پنجاب میں فوج کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں اس کی قیادت کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

گزشتہ رات پولیس ٹریننگ سینٹر پر دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 61پولیس اہلکار شہید اور پانچ فوجی جوانوں سمیت 118اہلکار زخمی ہیں ۔

وزیر داخلہ بلوچستان اور آئی جی ایف سی نے حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ خودکش حملوں میں کالعدم لشکر جھنگوی العالمی ملوث ہے اور دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں ۔

انکا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک خودکش حملہ آور کو مار گرایا تاہم دیگر دو حملہ آوروں نے کمپاﺅنڈ میں جا کر خود کو دھماکوں سے اڑا لیا ۔

مزید : کوئٹہ


loading...