کوئٹہ حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

کوئٹہ حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
کوئٹہ حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ حملے کے منصوبہ سازوں کا پیچھا کیا جائے اور ان کو عبرتناک سزادی جائے۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، وہ جاتے جاتے اس طرح کے حملے کررہے ہیں۔

دہشتگردوں سے ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے : آئی جی بلوچستان

دہشتگردوں نے پولیس پر نہیں پورے ملک پر حملہ کیا، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آپریشن مزید تیز کریں گے۔ دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید : اسلام آباد