بھارت خفت مٹانے کیلئے حالات خراب کر رہا ہے : عسکری ماہرین

بھارت خفت مٹانے کیلئے حالات خراب کر رہا ہے : عسکری ماہرین
بھارت خفت مٹانے کیلئے حالات خراب کر رہا ہے : عسکری ماہرین

  

لاہور (ویب ڈیسک) عسکری ماہرین کہا ہے کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کے ناکام ڈرامے کی خفت مٹانے کیلئے ورکنگ باﺅنڈری پر حالات خراب کر رہا ہے ، مودی پاکستان کے ساتھ حالات خراب کر کے صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہ رہا ہے کیونکہ وہ اسی چیز کو الیکشن میں کیش کرانا چاہتا ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطاق جنرل (ر) ضیا الدین بٹ کا کہنا تھا کہ بھارت بدمعاشی پر اترا ہو اہے اس کا ایک ہی حل ہے کہ اس کو سخت جواب دیا جائے، مودی صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے لیکنا س کو کچھ نہیں ملے گا، بھارتی چالاک لوگ ہیں یہ ہر بات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم سے ڈرتے ہیں، سختی سے جواب دیا جائے تو فوراً بھیگی بلی بن جاتے ہیں۔

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن اورورکنگ باﺅنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی : آئی ایس پی آر

جنرل (ر) زاہد مبشر شیخ نے کہا بھارت جو ورکنگ باﺅنڈری پر حالات خراب کررہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے اپنے ملک میں بہت گڑبڑ ہے، اس وقت اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ کھسیانی بلی کھمبانوچے۔ انہوں نے کہا بھارت حکومت کے زیادہ مشکل دن ہیں کیونکہ سرجیکل سٹرائیک کے معاملے پر اس کی جگ ہنسائی ہوئی۔

مزید : لاہور