گوادر سے بھی انتہائی افسوسناک خبر آ گئی، ایک اور حملہ

گوادر سے بھی انتہائی افسوسناک خبر آ گئی، ایک اور حملہ
گوادر سے بھی انتہائی افسوسناک خبر آ گئی، ایک اور حملہ

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گوادر کے قریب فائرنگ کر کے 2 پاکستانی کوسٹ گارڈز کو شہید کر دیا۔ پولیس افسر شاکر خان بلوچ نے کہا کہ یہ حملہ ایرانی بارڈر کے قریب جیوانی ٹاﺅن میں پیش آیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ”دو موٹر سائیکل سواروں نے پاکستانی کوسٹ گارڈز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ساحلی شاہ کے ایک بازار میں گشت کر رہے تھے۔“ شاکر بلوچ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکار جیوانی میں کوسٹ گارڈز کے انٹیلی جنس یونٹ کیلئے کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف دہشت گرد 2014ءسے اب تک یہاں کام کرنے والے 44 افراد کو قتل کر چکے ہیں۔

مزید : کوئٹہ