بھارتی شہر نئی دہلی کے بازار میں دھماکا ، 1شخص ہلاک ، 5زخمی

بھارتی شہر نئی دہلی کے بازار میں دھماکا ، 1شخص ہلاک ، 5زخمی
بھارتی شہر نئی دہلی کے بازار میں دھماکا ، 1شخص ہلاک ، 5زخمی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پرانی دہلی کی مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور5 زخمی ہو گئے ۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ حملے کے بعد بھارتی شہر نئی دہلی میں واقع پرانی دہلی کے” نیا بازار “ میں دھماکا سنا گیا ہے جس سے ایک شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں تھانہ داﺅد زئی کے علاقے میں دھماکا 

دھماکہ خیز مواد چاندنی چو ک کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب رکھا گیا تھا تاہم کوڑا اٹھانے والے ایک شخص نے تھیلا اٹھانے کی کوشش کی جس میں دھماکا خیز موادموجود تھا جس کے بعد دھماکا ہوا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔

دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے ، دہلی پولیس کا اینٹی ٹیرر ونگ اور سپیشل سیل کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ فرانزک حکام کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو نمونے اکٹھے کریں گے ۔

نیا بازار پرانی دہلی کا مصروف ترین علاقہ ہے جس میں دکانیں اور رہائشی عمارتیں بھی موجود ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی