متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ (ن) تقسیم ہوگئی

متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ (ن) تقسیم ہوگئی
متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ (ن) تقسیم ہوگئی

  


دبئی (سہیل خاور)مسلم لیگ (ن) گلف اور یو اے ای کے صدور نے مل کر متحدہ عرب امارات کے متعدد اہم عہدیداروں کو فارغ اور تبدیل کردیا گیا۔ جن میں دبئی مسلم لیگ (ن) کے صدر عبدالوحید پال، صدر عجمان انجینئر احسان اللہ، جنرل سیکرٹری شارجہ شہزاد ملک، رانا امین جنرل سیکرٹری، ابوظہبی یونس کیانی، سہیل گھمن، غلام محمد، اخلاق احمد، شہزاد بٹ اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔

فارغ کئے یا تبدیل کئے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں ذاتی پسند اور ناپسند پر بغیر کسی شوکاز نوٹس ہمیں فارغ کیا گیا ہے۔ ہم تمام عہدیدار ذاتی طور پر کئے گئے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں اور عبدالوحید پال کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ قائد و صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ مکہ گلف مسلم لیگ (ن) تنظیم کو تحلیل اور نئی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جائے۔ جو مقررہ وقت میں شفاف انتخابات کروائے۔ اہم راہنماﺅں نے مزید کہا ہم کسی بھی تقسیم اور گروپ بندی کے خلاف ہیں، ہمیں غیر آئینی طور پر عہدے سے تبدیل اور فارغ کیا گیا ہے، ہم سب ان فیصلوں کو نہیں مانگتے۔ اگر ہمارے مطالبات کو مسلم لیگ (ن) کے ذمہ داری نے توجہ نہ دی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد ہی کریں گے۔ پارٹی آئین کے مطابق اصل مسلم لیگ بحال کی جائے۔ دبئی مسلم لیگ کے صدر عبدالوحید پال نے کہا شارجہ سوشل سنٹر کے انتخابات میں چودھری نورالحسن تنویر اور صدر گلف مسلم لیگ کے گروپ کی ناکامی ہمیں فارغ کئے جانے کی بنیادی وجہ ہے۔ یہ انتخابات یونائیٹڈ فورم کے پلیٹ فارم سے لڑے گئے تھے جس میں تمام پارٹی رہنما شامل ہیں۔ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ہم پارٹی کے بنیادی رکن ہیں اور ایک ایسا شخص جو شارجہ سنٹر کی صدارت کا الیکشن ہارا اسے دبئی کا صدر بنادیا گیا ہے۔ پارٹی کی مضبوطی اور اتحاد کے لئے میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ہم کسی گروپنگ میں نہیں جارہے ہم مسلم لیگ میں ہی رہیں گے لیکن اس طرح ذاتی پسند ناپسند پر فیصلے نہیں کرنے دیں گے۔

مسیحی راہنما جان قادر نے کہا ہم من مانے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے، ہمارے ساتھ وعدہ کے مطابق یو اے ای میں اقلیتی ونگ نہیں بنایا گیا، مسلم لیگ ن کے عہدیدار غیر ضروری مد میں لاکھوں درہم خرچ کرتے ہیں، کہیں کسی مقصد کے لئے ایک درہم نہیں دیتے۔ دیگر عہدیداروں غلام محمد، شہزاد ملک، سہیل گھمن اور رانا قبال نے کہا مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے صدر عمر رسیدہ ہوچکے ہیں، ان کو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ صبح کیا بات کی ہے اور شام کو کیا کہہ رہے ہیں۔ وہ صرف سرمایہ کے بل بوتے پر مسلم لیگ کے مفاد کے خلاف فیصلے کررہے ہیں۔ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنائیں گے بلکہ موجودہ تنظیم کو ہی درست کرنا چاہتے ہیں۔ مڈل ایسٹ اور یو اے ای کی دوبارہ تنظیم سازی کی جائے۔ کارکنوں کو پارٹی میںعزت و احترام دیا جائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کارکنوں اور ممبران کا اجلاس بلا کر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا


loading...