وزیراعظم اپنی سرکاری مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم اپنی سرکاری مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچ گئے
 وزیراعظم اپنی سرکاری مصروفیات منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچ گئے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر دہشت گردی کے حملے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ زخمی افراد کی عیادت کریں گے جبکہ ان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی متوقع ہے ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 61اہلکار شہید ، 120زخمی

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیںجہاں انہیں حملے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔اس موقع پر وزیر اعظم ہسپتال جا کر زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کریں گے ۔بعد ازاں وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی متوقع ہے جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ پہلے ہی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں جنہیں دہشت گردوں کے حملے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔دوسری جانب عمران خان بھی اپنا دورہ ایبٹ آباد منسوخ کر کے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں ۔

مزید : کوئٹہ


loading...