سانحہ کوئٹہ ،حکومت پنجاب نے سوگ کا اعلان کردیا

سانحہ کوئٹہ ،حکومت پنجاب نے سوگ کا اعلان کردیا
سانحہ کوئٹہ ،حکومت پنجاب نے سوگ کا اعلان کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سکول پرحملے کی وجہ سے ایک روزہ سوگ کااعلان کردیا اور کہاہے کہ صوبائی حکومت کی تمام ترہمدردیاں شہداءکے لواحقین کیساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں سوگ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اتفاق و اتحادوہ قوت ہے جس سے دہشتگردی کے ناسورکامکمل خاتمہ ہوگا،دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقاءکی جنگ ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستا ن میں امن کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداءقوم کے ہیرو ہیں۔

یادرہے کہ کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سکول پر حملے میں 61افرادشہیداور120زخمی ہوئے ہیں ۔

داعش نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، جنگجوﺅں کی تصاویر جاری،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : لاہور