عمران خان نے ایبٹ آباد کا دورہ منسوخ کر کے کوئٹہ جانے کا اعلان کردیا ،نو از شریف سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں :چیئر مین تحریک انصاف

عمران خان نے ایبٹ آباد کا دورہ منسوخ کر کے کوئٹہ جانے کا اعلان کردیا ،نو از ...
عمران خان نے ایبٹ آباد کا دورہ منسوخ کر کے کوئٹہ جانے کا اعلان کردیا ،نو از شریف سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں :چیئر مین تحریک انصاف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سانحہ کوئٹہ کے بعد ایبٹ آباد کا دورہ منسوخ کر کے کوئٹہ جانے کا اعلان کرد یا ۔انہو ں نے آج ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنا تھا ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 61اہلکار شہید ، 120زخمی

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں ،حکومتی نمائندوں کا کام صرف اور صرف نواز شریف کو پاناما لیکس سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈان نیوز کی خبر لیک کر کے جن لوگوں نے فوج کو بد نام کیا ،اب تک ان کے نام سامنے کیوں نہیں آئے؟۔انہوں نے کہا پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پرحملہ انتہائی افسوسناک تھا لیکن وزیر اعظم پہلے یہ بتائیں کہ وکلا پر دہشت گردی کا حملہ کرنے والوں کا کوئی سراغ لگا یا نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نواب ثنا اللہ زہری کہہ رہے ہیں کہ بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کر رہا ہے تو پھر نواز شریف بین الاقوامی سطح پر یہ معاملہ کیوں نہیں اٹھاتے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے را سے تعلقات ثابت ہو گئے لیکن پھر بھی کلبھوشن یادیو والا معاملہ اقوام متحدہ میں کیوں نہیں اٹھا یا گیا ۔

عمران خان نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف بھارت کے خلاف بیان دینے کے بجائے خاموش ہے دوسری طرف نریندر مودی پور ی دنیا میں پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دلوانا چاہتا ہے ،برکس کانفرنس میں اگر چین پاکستان کے ساتھ نہ کھڑا ہوتا تو بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دے دینا تھا ۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیر کے ایشو پر بولے تو نریندر مودی نے کہا کہ نواز شریف راحیل شریف کی زبان بول رہے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...