سام سنگ گلیکسی 8 کیسا ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، آپ بھی اہم ترین فیچرز کے بارے میں جانئے

سام سنگ گلیکسی 8 کیسا ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، آپ بھی اہم ترین فیچرز کے ...
سام سنگ گلیکسی 8 کیسا ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، آپ بھی اہم ترین فیچرز کے بارے میں جانئے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ کمپنی اپنا نیا سمارٹ فون گلیکسی S8 وقت سے پہلے ہی فروری میں متعارف کرانے جا رہی ہے۔

کسی بھی سمارٹ فون کو آگ سے کس طرح بچاسکتے ہیں، جانئے وہ 6 باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

خراب بیٹری کے باعث گلیکسی نوٹ 7 کے پھٹنے کے واقعات سامنے آنے پر سام سنگ کو ناصرف اس کی پیداوار بند کرنا پڑی بلکہ دنیا بھر میں بیچے گئے یونٹ بھی واپس منگوانا پڑے ہیں جس کے باعث اسے شدید نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی نقصان کو پورا کرنے اور کمپنی کی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے کمپنی نے موبائل ورلڈ کانگریس سے ایک دن قبل 26 فروری 2017ءکو گلیکسی S8 متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے آئی فون 7 کا ایک موبائل تیار کرنے پر ایپل کمپنی کا کتنا خرچ آتا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

نئے سمارٹ فون میں بہت سی تبدیلیاں اور فیچرز متوقع کئے جا رہے ہیں جن میں سے چند ایک کمپنی کیلئے ’گیم چینجر‘ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ذیل میں 7 فیچرز کے بارے میں بتایا گیا ہے جن سے متعلق توقع ہے کہ گلیکسی S8 میں یہ موجود ہوں گے۔

بغیر ہوم بٹن کے مکمل ایج ٹو ایج سکرین

رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی S8 سے ہوم بٹن کو ختم کر کے اس کی جگہ ڈیجیٹل بٹن استعمال کر سکتا ہے اور اس کے علاوہ اس میں مکمل ایج ٹو ایج سکرین بھی استعمال کی جا سکتی ہے جس کے ذریعے پورے موبائل کا سائز بڑھائے بغیر سکرین کا سائز بڑھانا ممکن ہو سکے گا۔

4K ریزولوشن

4K جدید ریزلوشن ہے اور قوی امکان ہے کہ سام سنگ اب تک متعارف کرائے گئے موبائل فون میں استعمال ہونے والے کواڈ ایچ ڈی پینل کی جگہ 4K ریزولوشن والی سکرین ہی متعارف کرائے گی۔ ٹیکنالوجی ماہر ایوین سپینس کا کہنا ہے کہ ” 4K ریزولوشن کی سکرین استعمال کرنے سے سام سنگ ناصرف دنیا بھر میں سب سے زیادہ صاف اور بہترین سکرین والا موبائل بنانے کا اعزاز حاصل کر سکے گی بلکہ موبائل ورچوئل ریالٹی (وی آر) کے اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کیلئے بھی یہ موضوع ترین ریزولوشن ہو گی۔“

ڈوئل لینز کیمرہ

سام سنگ کے سپلائرز مبینہ طور پر ڈوئل لینز کیمرہ کے آرڈر بک کر رہے ہیں جو ڈی ایس ایل آر فیچر کی طرح کی تصاویر اتارنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اگر گلیکسی S8 میں ڈوئل لینز کیمرہ لگایا جاتا ہے تو یہ اچنبھے کی بات نہیں ہو گی کیونکہ اس کی سب سے بڑی مخالف کمپنی ایپل آئی فون 7 میں پہلے سے ہی ڈوئل لینز کیمرہ متعارف کرا چکی ہے۔

زائے نوس 8895 اور کوالکوم سنیپ ڈریگون 830 پراسیسر

سام سنگ ہمیشہ ہی نئے فون میں سب سے بہترین ہارڈوئیر استعمال کرتا ہے اور اسی وجہ سے قوی امکان ہے کہ گلیکسی S8 اب تک کے تیز ترین پراسیسر کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ کوالکوم ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک سمٹ میں پہلے سے ہی اپنے نئے پراسیسر کی رونمائی کر چکی ہے اور یہ نئی چپ ایک گیگا بٹ پر سیکنڈ کی ڈاﺅن لوڈ سپیڈ کو سپورٹ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ دوسری جانب سام سنگ کے اپنے پراسیسر زائے نوس 8895 کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ 3GHz سپیڈ کا حامل ہے تاہم اس میں تصاویر کو پراسیس کرنے کی صلاحیت میں 70 فیصد تک بہتری لائی گئی ہے۔

آڈیو جیک کی جگہ یو ایس بی، ٹائپ سی

ایپل کی طرح سام سنگ کے نئے سمارٹ فون میں بھی آڈیو جیک کو ختم کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اوراس کی جگہ یو ایس بی ٹائپ سی شامل کی جائے گی جو چارجنگ اور آڈیو جیک، دونوں کا کام کرتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں ایک وائرلیس ہیڈ فون بھی متعارف کرایا گیا ہے تاہم بہت سے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ لوگوں کی پسند کو دیکھتے ہوئے شائد کمپنی ایسا نہ کرے اور آڈیو جیک کو برقرار رکھے۔

خم دار سکرین والے موبائل کو 2 مختلف سائز

سام سنگ نے گلیکسی S سیریز میں دو طرح کے سائز متعارف کرائے ہیں جن میں سے ایک سادہ اورچھوٹی سکرین والا جبکہ دوسرا خم دار (ایج) اوربڑی سکرین والا لیکن اس دفعہ یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سام سنگ اس دفعہ بھی 2 سائز ہی متعارف کرائے گا لیکن دونوں ہی خم دار سکرین والے ہوں گے۔

اے آر ایم مالی- G71 گرافک چپ

گلیکسی S8 کو طاقتور ترین Mali G71 چپ کے گرافک چپ کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ یہ چپ ایک سے 32 کورز سے سکیل ہو سکتی ہے اور 40 فیصد بہتر پرفارمنس اور 20 فیصد ایکسٹرنل میموری بینڈ وڑتھ سیو کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...