سانحہ کوئٹہ ،وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف ہسپتال پہنچ گئے ،زخمی اہلکاروں کی عیادت

سانحہ کوئٹہ ،وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف ہسپتال پہنچ گئے ...
سانحہ کوئٹہ ،وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف ہسپتال پہنچ گئے ،زخمی اہلکاروں کی عیادت

  

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہسپتال جا کر عیادت کی ہے ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 61اہلکار شہید ، 120زخمی

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال میں پہنچے جہاں ان کے ہمراہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری بھی موجود تھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف نے زخمی اہلکاروں کی داد رسی کی اور حوصلہ بڑھا یا ۔زخمیوں کی عیادت کے بعد سول اور عسکری قیادت گورنر ہاوس بلوچستان جائے گی جہاں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا جس میں آرمی چیف جنر ل راحیل شریف بھی شرکت کریں گے ۔

مزید : کوئٹہ