اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے اضافہ
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 106روپے 15پیسے ہو گئی ۔

تفصیل کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں5پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 105روپے 60پیسے ہو گئی جبکہ اس کی قیمت فروخت 106روپے 15پیسے ہو گئی ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 104روپے 30پیسے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 104روپے 50پیسے ہو گئی ہے ۔

مزید : بزنس