وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ کے تناظر میں اہم اجلاس شروع،آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ کے تناظرمیں اہم اجلاس شروع ہو گیا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہیں ۔
کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 61اہلکار شہید ، 120زخمی
اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گورنر ہاوس بلوچستان میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں آرمی چیف جنر ل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ذکی منج ،وزیر داخلہ چوہدری نثار ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور ڈی جی ایم او میجر جنرل شیر شمشاد نے شرکت کی ۔اس موقع پر بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔