حکومت نے بہترین کام کر دیا، گاڑیاں خریدنے والے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا، سب گھر بیٹھے ہی۔۔۔

حکومت نے بہترین کام کر دیا، گاڑیاں خریدنے والے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ...
حکومت نے بہترین کام کر دیا، گاڑیاں خریدنے والے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا، سب گھر بیٹھے ہی۔۔۔

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہریوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کے حصول کیلئے اس کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ حکومت نے نیا سسٹم متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب ڈیلرز ہی اپنے صارفین کیلئے رجسٹریشن اور نمبر پلیٹوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں اور چند منٹوں میں ہی فیس کی ادائیگی کے بعد وہیں پر نمبر پلیٹیں بھی مہیا کر دی جائے گی۔

اب مہران گاڑی مزید چھوٹی ہونے والی ہے،پاک سوزوکی کمپنی نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا ،بہت سے لوگوں کو پریشان کردیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آن لائن ڈیلر وہیکیولر سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے اور اب گاڑی یا موٹر سائیکل خریدنے والے لوگوں کو کسی بھی سرکاری دفتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں۔ شہری جس ڈیلر سے خریداری کریں گے وہ ڈیلر اپنے آﺅٹ لیٹ پر بیٹھے ہی آن لائن طریقے سے رجسٹریشن اور نمبر پلیٹوں کیلئے درخواست دے سکے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نئے نظام سے شہریوں کو سہولت ملے گی اور اس سے ایجنٹ مافیا کا راج ختم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ”ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ یہ نیا نظام غیر قانونی و جعلی نمبر پلیٹوں کے خاتمے کو یقینی بنائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔“ ان کا کہنا ہے کہ اس نظام سے ناصرف شہریوں کو سہولت ہو گی بلکہ کار چوری کی وارداتوں میں بھی کمی آئے گی۔

وارد صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، کمپنی نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس نئے نظام کا بنیادی مقصد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال کو روکنا اور گاڑی مالکان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس مقصد کے حصول کیلئے بہت سے نامور ڈیلرز نے دلچسپی اور تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے اور ایک اندازے کے مطابق لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، بہاولپور اور راولپنڈی سے تقریباً 15 ڈیلرز نے لائسنس حاصل کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔

یہ نظام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ناکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

موبی لنک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، خرچہ بے حد کم ہو گیا

یہ نظام نیشنل بینک آف پاکستان کی ڈیٹا بیس کے ساتھ بھی منسلک ہے جس کے باعث رجسٹریشن فیس صارف کے بینک اکاﺅنٹ سے کاٹ کر آن لائن ہی گورنمنٹ کو منتقل ہو جائے گی اور خودکار طریقے سے صارف کیلئے رسید تیار ہو گی۔ فیس کی ادائیگی کے فوراً بعد ہی صارف کو ڈیلر کی جانب سے ہی نمبر پلیٹیں بھی مہیا کر دی جائیں گی۔

اس نئے طریقہ کار کے باعث شہریوں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا وقت بچے گا اور اس کے علاوہ ”اپلائیڈ فار رجسٹریشن“ کے ٹیگ والی گاڑیاں سڑکوں پر آنے کا رجحان کم ہو گا جو کہ چوروں کیلئے سب سے آسان ہدف ہوتی ہیں۔

مزید : بزنس