’اس خاتون نے گاڑی میں بیٹھے مرد کے منہ پر تھوک دیا‘ وجہ ایسی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے کامحاورہ تو سن رکھاہوگالیکن اس کاعملی ثبوت زیرنظرتصویرمیں موجود خاتون نے دےدیا، خاتون نے کسی اورکیلئے مختص جگہ پرگاڑی پارک کردی اور بات کرنے پر منہ پرتھوک دیا اوراپنے بچے سمیت گاڑی میں بیٹھ کرچلتی بنی۔
تفصیلات کے مطابق سکول کے باہر گیراج کے سامنے گاڑی پارک کرنے پربچے کوچھوڑنے کیلئے آنیوالی خاتون اورایک مرد میں بحث شروع ہوگئی, گاڑی ہٹانے یا نہ ہٹانے پر بحث کے دوران خاتون نے مردکے چہرے پرتھوک دیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس گیراج کے دروازے پر خاتون نے گاڑی کھڑی کی،وہاں واضح طورپر ’نجی ملکیت۔ ۔ ۔ نوپارکنگ‘کابورڈلگاہواتھا۔
اچھی خاصی توتکار اور بحث کے بعد کیمرے آن ہونے کااحساس ہونے پرخاتون نے اپنارویہ بدل لیا اور اس کے راستے میں گاڑی پارک کرنے پر معذرت کی۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیوکہاں بنائی گئی تاہم سوشل میڈیا صارفین کاکہناتھاکہ واقعہ کیٹرنگ کے علاقے میں پیش آیا۔