پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار746پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار746پوائنٹس ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار746پوائنٹس پر بند

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار 746پوائنٹس پر بند ہوا ۔

تفصیل کے مطابق منگل کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 87پوائنٹس کی کمی کے بعد 40ہزار 746پوائنٹس پر بند ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں آج 16کروڑ34لاکھ 57ہزار 910شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مارکیٹنگ ویلیو 7ارب 92کروڑ65لاکھ 12ہزار 504روپے ہے ۔پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر 385کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 111کمپنیوںکے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،259کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی اور 15کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو مستحکم رہی۔

مزید : بزنس