یاسر شاہ نے ایک اور بے مثال ریکارڈ اپنے نام کر لیا

یاسر شاہ نے ایک اور بے مثال ریکارڈ اپنے نام کر لیا
یاسر شاہ نے ایک اور بے مثال ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے وکٹوں کی تیز ترین سنچری پوری کرنے کے بعد ایک اور منفرد ریکار ڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ 30سالہ یاسر شاہ نے اب تک 18ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور 27.57 کی اوسط سے 109 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یاسر شاہ پہلے ایشیائی سپنر ہیں جنہوں نے اتنے میچز کھیلنے کے بعد 109 ٹیسٹ وکٹیں لی ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے روی چندرن ایشوین کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ابتدائی 18 ٹیسٹ میچوں میں 104وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید : کھیل