پیپسی کولانے ترقیاتی ایجنڈا برائے2025کا اعلان کر دیا،100ملین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان

پیپسی کولانے ترقیاتی ایجنڈا برائے2025کا اعلان کر دیا،100ملین ڈالر خرچ کرنے کا ...
پیپسی کولانے ترقیاتی ایجنڈا برائے2025کا اعلان کر دیا،100ملین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)پیپسی کولا کی جانب سے صحت افزا مشروبات اور فوڈ عوام تک پہنچانے کے لئے نئے ٹارگٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پوری دنیا میں ایک کروڑ پچیس لاکھ خواتین اور بچوں کی تعلیم اور فلاح و بہبود کیلئے 100ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔نئے ٹارگٹس رکھنے کا مقصد کاروبار کی ترقی کے ساتھ ساتھ صارفین اور معاشرے کی مجموعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
پیپسی کولا کے ایجنڈا برائے2025میں پانی کے محدود استعمال کے ساتھ ساتھ 2025تک اپنے ڈائریکٹ مینوفیکچرنگ آپریشنزمیں پانی کے استعمال میں25فیصدبہتری لانا شامل ہے۔اس سے قبل2006کے ٹارگٹس کے تحت بھی25فیصد تک پانی کے استعمال میں بہتری لائی جا چکی ہے۔پیپسی کولا فاﺅنڈیشن اور اسکے پارٹنرز2025تک دنیا بھر میں 25ملین سے زائد افراد کو پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی دیں گے۔
پیپسی کولا کی چیئرمین اور سی ای او ”اندرا نوئی“ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے 2015کے ٹارگٹس کا مقصد اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے گولز اور 2015کے پیرس کلائمیٹ معاہدہ کے ساتھ مطابقت پیدا کرنا ہے۔انہوں کے کہا کہ پیپسی کولاجیسی کمپنیوں کے پاس جہاں بے پناہ کاروباری مواقع ہیں وہیں پہ ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں کہ وہ صرف منافع پر کام نہ کریں بلکہ دنیا میں مثبت تبدیلی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
اندرا نوئی کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں کارپوریشنز کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے تین چیزوں پر عمل کرنا پڑے گا جس میں مستحکم فنانشل کارکردگی کا مظاہرہ، ایسے عوامل میں کاروبار کرنا جو دیرپا ہوںاور معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے اپنا کرادر ادا کرنا شامل ہیں۔
پیپسی کو لا کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ2025تک کمپنی نے دو تہائی مشروبات فی بارہ اونس میں100یا اس سے کم کیلوریز رکھنے ہوں گے۔نئے پراڈکٹس کے تحت کمپنی دیرپاکم کیلوریز والی مصنوعات تیار کرے گی۔2025تک ایسی پیکجنگ بھی متعارف کرائی جائے گی جو کہ سو فیصد ری سائیکل ہو سکے۔
پیپسی کو کی جانب سے اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ کمپنی میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھایا جائے گا اور برابری کی سطح پر ترقی دی جائیگی۔نئے مقاصد کے تحت کمپنی کی سپلائی چین میں گرین ہاﺅس گیسز کے اخراج کو بیس فیصد تک کم کیا جائے گا تا کہ قدرتی ماحول کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

مزید :

لاہور -