کوئٹہ حملے میں پاک فوج کے کپتان کی شہادت سے متعلق ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی پاک فوج پر فخر ہو گا

کوئٹہ حملے میں پاک فوج کے کپتان کی شہادت سے متعلق ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی پاک ...
کوئٹہ حملے میں پاک فوج کے کپتان کی شہادت سے متعلق ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی پاک فوج پر فخر ہو گا

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران پاک فوج نے بہادری اور دلیری کی ایک اور تاریخ رقم کر دی ۔پاک فوج کے کیپٹن روح اللہ نے ایک دہشت گرد کو پولیس ریکروٹس کے کمرے میں جانے سے روک لیا ،اس دوران وہ خود بھی زخمی ہو کر جام شہادت نوش کرگئے ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 61اہلکار شہید ، 120زخمی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سانحہ کوئٹہ میں شہید اور زخمی ہونے والے دو فوجی اہلکاروں کے لیے فوجی اعزازت کا اعلان کردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل میں دہشت گردوں کادلیر ی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے لیے تمغہ جرات کا اعلان کیا ہے جبکہ اس دوران زخمی ہونے والے نائب صوبیدار محمد علی کے لیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا ہے۔حملے کے دوران کیپٹن روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی نے ایک دہشت گرد کو ریکروٹس کے پاس جانے سے پہلے نشانہ بنا یا تھا ،اسی دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن روح اللہ بھی شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

مزید : قومی