عمران خان کی آمد پر سٹیج سے گرنے والا تحریک انصاف کا کارکن منظرعام پر آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے

عمران خان کی آمد پر سٹیج سے گرنے والا تحریک انصاف کا کارکن منظرعام پر آ گیا، ...
عمران خان کی آمد پر سٹیج سے گرنے والا تحریک انصاف کا کارکن منظرعام پر آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا ایک کارکن عمران خان کی موجودگی میں سٹیج گرا تو میڈیا میں اس کا خوب شور مچایا گیا اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لیکن گرنے والا کارکن بالکل بھی ناراض نہیں اور اس کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان پر جان بھی قربان کرنے کو تیار ہے۔

تحریک انصاف کے جلسے کے دوران کارکن سٹیج سے گر گیا ،اسکے بعد سٹیج پر کھڑے کارکنوں نے کیا کیا ؟دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

نجی ٹی وی سماءسے گفتگو کرتے ہوئے کارکن اویس نے کہا کہ عمران خان کا ہر فورم پر ساتھ دیں گے۔ 100 بار گریں گے اور 100 بار اٹھیں گے لیکن عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ان پر تو جان بھی قربان ہے۔

عمران خان کی جانب سے نظرانداز کئے جانے سے متعلق سوال پر اویس کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل پراپیگنڈہ کر رہا ہے کیونکہ وہ وہاں موجود تھا اور اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ کیا ہوا تھا۔ دراصل عمران خان کو تو پتہ ہی نہیں چلا کہ کوئی کارکن سٹیج سے گر گیا ہے اور وہ لاعلمی میں ہی اپنے سٹیج کی جانب بڑھ گئے۔