”2 نومبر کا میچ بھی کپتان کے ساتھ کھیلنا پڑے گا“ پاکستان کرکٹ کا معروف ترین کھلاڑی میدان میں آ گیا، عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

”2 نومبر کا میچ بھی کپتان کے ساتھ کھیلنا پڑے گا“ پاکستان کرکٹ کا معروف ترین ...
”2 نومبر کا میچ بھی کپتان کے ساتھ کھیلنا پڑے گا“ پاکستان کرکٹ کا معروف ترین کھلاڑی میدان میں آ گیا، عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کے احتجاج میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے، 2 نومبر کا میچ بھی مجھے کھیلنا ہی پڑے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ میرے کپتان رہے ہیں اور میں بھی ان کا کپتان رہا ہوں اس لئے اب 2 نومبر کا میچ بھی مجھے کھیلنا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو چاہتے ہیں کہ یہ میچ بالکل فیئر ہو لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام اور لوگ اس میچ کو کس کیلئے دیکھنے جاتے ہیں اور کس کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...