عمران خان کے خلاف بیان دینے پر بلاول کا خواجہ آصف سے وزارت چھوڑنے کا مطالبہ

عمران خان کے خلاف بیان دینے پر بلاول کا خواجہ آصف سے وزارت چھوڑنے کا مطالبہ
عمران خان کے خلاف بیان دینے پر بلاول کا خواجہ آصف سے وزارت چھوڑنے کا مطالبہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے خلاف ٹویٹ کرنے پر خواجہ آصف کو کھری کھری سنادیں اور ان سے اپنا ٹویٹ، ٹوئٹر اکاو¿نٹ اور وزارت ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں بلاول بھٹو زرداری کا خواجہ آصف کو کہنا تھا کہ اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرو، اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرو، اپنی وزارت ڈیلیٹ کرو، اپنی حکومت ڈیلیٹ کرو۔ انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر سیاست سیاست کھیلنا انتہائی شرمناک ہے۔ جوکروں کو نظر انداز کرکے اپنا کام کرو۔

مزید : قومی