فرانس کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سکول پر حملے کی مذمت، شہادتوں پر اظہارافسوس

فرانس کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سکول پر حملے کی مذمت، شہادتوں پر اظہارافسوس
فرانس کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سکول پر حملے کی مذمت، شہادتوں پر اظہارافسوس

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک)فرانس نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سکول پر60 افراد کی شہادت کاباعث بننے والے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کیساتھ ہمدردی کااظہارکیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں فرانس متاثرہ فیملیز کیساتھ اظہارتعزیت کرتاہے اور  ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم دہرایا۔

یادرہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سکول پر دہشتگردوں کے حملے میں 60افرادشہید اور 120زخمی ہوئے ہیں جبکہ غیرملکی میڈیا کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تین مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...