سعودی سفیر کی پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ، شہدا کیلئے دعائے مغفرت

سعودی سفیر کی پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ، شہدا ...
سعودی سفیر کی پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ، شہدا کیلئے دعائے مغفرت

  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عبداللہ محمد الزہرانی نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ محمد الزہرانی نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اللہ سے اس حملے میں شہید ہونے والے  زیر تربیت اہلکاروں کی مغفرت کی دعا کی ۔ انہوں نے سعودی بادشاہ کی جانب سے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پاکستان کے لوگوں کیلئے امن کی بحالی کی بھی دعا کی۔

مزید : قومی