بتایا جائے کہ کوئٹہ کی سکیورٹی ناقص کیوں ؟نیشنل ایکشن پلان پر ٹھیک طرح سے عمل نہیں ہورہا ہے:عمران خان

بتایا جائے کہ کوئٹہ کی سکیورٹی ناقص کیوں ؟نیشنل ایکشن پلان پر ٹھیک طرح سے عمل ...
بتایا جائے کہ کوئٹہ کی سکیورٹی ناقص کیوں ؟نیشنل ایکشن پلان پر ٹھیک طرح سے عمل نہیں ہورہا ہے:عمران خان

  


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ کوئٹہ کی سکیورٹی ناقص کیوں ہے،نیشنل ایکشن پلان پر ٹھیک طرح سے عمل نہیں ہورہا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دوسری بار اتنی بڑی واردات ہوئی،وزیر اعظم کو لندن نہیں کوئٹہ کے دورے کرنا چاہئیں،بتایا جائے کہ کوئٹہ کی سکیورٹی ناقص کیوں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان 11سال سے دہشتگردی کا شکارہے،نیشنل ایکشن پلان پر ٹھیک طرح سے عمل نہیں ہورہا ہے،دورہ کوئٹہ کا مقصد شہداءکے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کرنا تھی،وزیر اعظم کو بلوچستان کی سکیورٹی پر زیادہ توجہ دینی چاہیے،بلوچستان میں سکیورٹی کے نام پر 30ارب روپے کہاں خرچ کیے جارہے ہیں،نواز شریف پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...