پٹرول ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ، قریبی 2 عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

پٹرول ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ، قریبی 2 عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
پٹرول ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ، قریبی 2 عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے گلریز میں پٹرول ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی 2 عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلریز میں پٹرول ٹینکر الٹنے سے شدید قسم کی آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں قریبی 2 عمارتیں بھی آگئیں۔ آگ لگنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب ٹینکر سے لگنے والی آگ کے باعث قریبی علاقے سے لوگوں کو بحفاظت باہر بھی نکالا جارہا ہے۔ سرکاری حکام کی جانب سے ٹینکر کے الٹنے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

مزید : راولپنڈی