گندم کی آئندہ فصل کاپیداواری ہدف2کروڑ60لاکھ ٹن مقرر

گندم کی آئندہ فصل کاپیداواری ہدف2کروڑ60لاکھ ٹن مقرر
گندم کی آئندہ فصل کاپیداواری ہدف2کروڑ60لاکھ ٹن مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ گندم کی آیندہ فصل کاپیداواری ہدف2کروڑ60لاکھ ٹن مقرر کیا ہے۔
وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندرحیات بوسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس زراعت کیلیے700ارب روپے کے قرضے مختص ہیں،رواں سال زراعت کوپانی کی کچھ کمی ہوسکتی ہے،ہم نے گزشتہ سال ساڑھے3لاکھ ٹن آلوبر آمدکیا،ملک کی آلو کی سالانہ ضرورت32لاکھ ٹن ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آلوکی پیداوارکاہدف 38لاکھ ٹن رکھاگیا ہے،گزشتہ سال گندم کی پیداوار2کروڑ54لاکھ ٹن تھی،گندم کی آیندہ فصل کاپیداواری ہدف2کروڑ60لاکھ ٹن مقرر کیا ہے،ملک میں ربیع کی فصل کیلیے کھادوں کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔

مزید :

بزنس -