مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

  


مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کے بعد نواحی علاقے مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مستونگ کے مرکزی بازار میں لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا ہے۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں


loading...