’اس پاکستانی کو 10سال کیلئے جیل میں ڈال دو‘ بڑے عرب ملک میں پاکستانی شہری اپنی دولت ایسی چیز پر خرچ کر بیٹھا کہ سخت ترین سزا سنادی گئی

’اس پاکستانی کو 10سال کیلئے جیل میں ڈال دو‘ بڑے عرب ملک میں پاکستانی شہری ...
’اس پاکستانی کو 10سال کیلئے جیل میں ڈال دو‘ بڑے عرب ملک میں پاکستانی شہری اپنی دولت ایسی چیز پر خرچ کر بیٹھا کہ سخت ترین سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی نوجوان اپنی دولت کسی نیک کام کی بجائے دہشت گردوں کی مدد پر خرچ کرتا رہا، جس کا بدلہ اب اسے دردناک قید کی صورت میں مل چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وفاقی سپریم کورٹ کی عدالت برائے ریاستی سلامتی نے اس نوجوان کے خلاف قائم کئے گئے مقدمے کی سماعت کی، جس کے بعد اسے داعش اور القاعدہ کی مالی معاونت کا مجرم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ خبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں گلف نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ احمد نورالحق کو قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔ ایک دوسرے مقدمے میں سوڈان کے شہری کو بھی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

4نوجوان سعودی خواتین ماڈلز کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، سعودی پولیس نے گرفتار کرلیا
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دہشتگردی سے متعلقہ قوانین انتہائی سخت ہیں۔ امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے، شدت پسند گروپوں کے ساتھ تعلقات رکھنے، فرقہ و فساد پھیلانے اور دہشت گردی جیسے جرائم پر پر قید و بند سے لے کی موت تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -