روس نے ’شیطان‘ کی تصاویر جاری کردیں، امریکہ میں کھلبلی مچادی

روس نے ’شیطان‘ کی تصاویر جاری کردیں، امریکہ میں کھلبلی مچادی
روس نے ’شیطان‘ کی تصاویر جاری کردیں، امریکہ میں کھلبلی مچادی

  


ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی کے ایٹمی میزائل ”شیطان دوئم“ کا چرچا تو ایک عرصے سے ہورہا تھا لیکن اب امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کی فضا میں پہلی بار روس نے اس خوفناک ہتھیار کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں، جنہیں دیکھ کر امریکہ اور یورپ پر لرزہ طاری ہوگیا ہے۔

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ ایٹمی میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ اس کے ایک حملے میں فرانس جیسا ملک پورے کا پورا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ روس کا یہ نیا ہتھیار اس سے پہلے تیار کئے گئے ایٹمی میزائلوں SS-18 کی جگہ لے گا۔ ماکا یووف راکٹ ڈیزائن بیورو کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ”شیطان دوئم“ ایک دیو قامت میزائل ہے جو ایک، دو نہیں بلکہ پورے 16 ایٹم بم بیک وقت لیجانے کی صلاحیت ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے سامنے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم پٹاخوں جیسے ہیں۔

’یہ امریکہ سے ہماری جنگ کا آغاز ہے، اب ہم اسے۔۔۔‘ روسی جرنیل نے انتہائی خطرناک اعلان کردیا، پوری دنیا کو پریشان کردیا

روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل صرف بے پناہ طاقت کا حامل ہی نہیں بلکہ راڈار کی نظر سے بچنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی یورپی ممالک کے لئے یہ انکشاف خصوصی طور پر لرزہ خیز ہے کہ ”شیطان دوئم“ میزائل صرف یورپ ہی نہیں بلکہ امریکہ کے مغربی ساحل سے لے کر مشرقی ساحل تک مار کرسکتا ہے، یعنی یورپ اور امریکہ کا ہر کونہ اس کے نشانے پر ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...