پی ٹی آئی نے دھرنے کیلئے پلان ’بی‘تیار کر لیا

پی ٹی آئی نے دھرنے کیلئے پلان ’بی‘تیار کر لیا
پی ٹی آئی نے دھرنے کیلئے پلان ’بی‘تیار کر لیا

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے دھرنے کے حوالے سے پلان بی بھی تشکیل دیدیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہناہے کہ پہلے روز زیادہ سے زیادہ لوگ پشاور اور اسلام آباد جائیں گے تاہم اس لیے روزانہ ہر ضلع سے 200کارکنوں کو دھرنا گاہ میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ دھرنے کی طوالت کی صورت میں کارکنوں کو گروپوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع تحریک انصاف کا کہناتھا کہ خبر پختون خواہ سے روزانہ 5200کارکن دھرنے میں ڈیوٹی دیں گے جبکہ ضلعوں اور دھرن گاہ میں کوارڈی نیٹر مقرر کیے گئے ہیں ۔

مزید : پشاور


loading...