خواتین سے متعلق بڑی خبر آگئی، وہ کام جس میں پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش دونوں کو پیچھے چھوڑدیا، جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

خواتین سے متعلق بڑی خبر آگئی، وہ کام جس میں پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش ...
خواتین سے متعلق بڑی خبر آگئی، وہ کام جس میں پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش دونوں کو پیچھے چھوڑدیا، جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ جب حکمران عوام کو الو بنانا چاہتے ہیں تو انہیں جنگ کے جنون میں مبتلا کردیتے ہیں اور بدقسمت عوام بھی جنگجو قوم کہلانے میں فخر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ا گر آپ اس تاریخی حقیقت کی تازہ ترین مثال دیکھنا چاہیں تو کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں، اپنے ہمسائے میں بھارت پر ہی نظر ڈال لیجئے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں اس ملک کا جنگی جنون انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ بھارتی وزیراعظم سوتے جاگتے جنگ کا بگل بجاتے ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ بھارتی میڈیا بھی دن رات آگ اگل رہا ہے اور عوام میں بھی شدت پسندی عروج پر ہے۔

ایک جانب شاطر بھارتی حکمران ہیں جو اپنے عوام کو یہ دھوکہ دینے میں مصروف ہیں کہ بھارت ایک بڑی عسکری طاقت بن چکا ہے، لیکن دوسری جانب یہ شرمناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ خواندگی کے میدان میں عمومی طور پر اور خواتین کی تعلیم کے میدان میں خصوصی طور پر یہ ملک خطے میں سب سے پیچھے ہے۔

مرد یہ ایک چیز استعمال کریں تو بدصورت ہونے کے باوجود خواتین کو بے حد پرکشش دکھنے لگتے ہیں، سائنسدانوں نے مَردوں کی مشکل حل کردی

اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق تعلیم نسواں کے میدان میں پاکستان بھارت سے کہیں آگے ہے، جبکہ نیپال اور بنگلہ دیش بھی اس سے آگے ہیں۔ یہ انکشافات نیویارک سے تعلق رکھنے والے تحقیقاتی ادارے انٹرنیشنل کمیشن فار فناننسنگ گلوبل ایجوکیشن اپرچونٹی کی جانب سے کئے گئے ہیں، جس کی تفصیلی رپورٹ بھی جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔

ادارے کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد خواندہ شمار کی جانے والی خواتین کی شرح نیپال میں 92 فیصد، پاکستان میں 74 فیصد ، بنگلہ دیش میں 54 فیصد، جبکہ بھارت میں صرف 48 فیصد ہے۔

بھارتی نظام تعلیم اور خصوصاً بنیادی تعلیم کے اداروں کے معیار کو بھی انتہائی تشویشناک اور ناگفتہ بہ قرار دیا گیا ہے، مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات دور دور تک نظر نہیں آتے جو صورتحال میں کوئی مثبت تبدیلی پیدا کرسکیں۔

خطے کے علاوہ اگر عالمی سطح پر نظر ڈالی جائے تو بھی بھارت کی پوزیشن انتہائی شرمناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق افریقہ کے غریب اور پسماندہ ترین ممالک تنزانیہ، ایتھوپیا اور روانڈا بھی خواتین کی تعلیم کے میدان میں بھارت سے آگے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس