ہائی کورٹ :زرداری کے خلاف عدم پیروی کی بنا پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کے لئے نوٹس جاری

ہائی کورٹ :زرداری کے خلاف عدم پیروی کی بنا پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی ...
ہائی کورٹ :زرداری کے خلاف عدم پیروی کی بنا پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کے لئے نوٹس جاری

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی عدم پیروی کی بنا پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کے لئے دائر متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

عدالت نے سردار آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر بنیادی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی تھی جس کی بحالی کے لئے آفتاب ورک نے متفرق درخواست دائر کی ہے ،آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سے دائربنیادی درخواست میں آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں نوازشریف، کیبنٹ ڈویژن، وزارت قانون اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزارنے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ آصف علی زرداری نے کراچی میں 6 جون 2015ءکو پاک فوج کے خلاف تقریر کی،آصف علی زرداری کی فوج کے خلاف تقریر غداری کے مترادف ہے.

متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی بنیادی درخواست عدالت نے عدم پیروی کی بنا پر خارج کی جبکہ درخواست گزاروکیل دوسری عدالت میں ہونے کی وجہ سے تاخیرسے پہنچاتھا،عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ عدم پیروی پر مستردکی گئی درخواست بحال کی جائے ۔عدالت نے مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : لاہور


loading...