مجھ سے پہلے اسے کسی نے بانہوں میں نہیں دبوچا ؟ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش سٹار جسیکا ڈریک کے الزام کا ایسا جواب دیا جسے سن کر سب حیران رہ گئے

مجھ سے پہلے اسے کسی نے بانہوں میں نہیں دبوچا ؟ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش سٹار جسیکا ...
مجھ سے پہلے اسے کسی نے بانہوں میں نہیں دبوچا ؟ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش سٹار جسیکا ڈریک کے الزام کا ایسا جواب دیا جسے سن کر سب حیران رہ گئے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کے خلاف غیر مناسب تبصروں اور چھیڑ چھاڑ کے الزامات کے بعد اب ایک نئے تنازعے میں گھرتے دکھائی دے رہے ہیں ،چند روز قبل امریکی فحش اداکارہ جیسکا ڈریک نے ٹرمپ پر الزام لگایا تھا کہ ایک موقع پر ٹرمپ نے انہیں اپنی بانہوں میں دبوچ لیا تھا اور ان کی اجازت کے بغیر اس کا ’’بوسہ ‘‘ لیا تھا ،جس کے جواب میں ٹرمپ نے جیسکا کے مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے پورا یقین ہے کہ مجھ سے پہلے اس (جیسکا ڈریک )کو کسی نے اپنی بانہوں میں نہیں دبوچا ہو گا  ۔‘‘

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو ہمپشائر میں ایک ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ سب’’ جھوٹی کہانیاں‘‘ ہیں ،ان الزام لگانے والی خواتین میں سے کسی کو بھی میں جانتا تک نہیں ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے اُسے اپنی بانہوں میں دبوچ لیا تھا ،یہ الزام لگانے والی ایک فحش سٹار ہے ،مجھے پورا یقین ہے کہ مجھ سے پہلے کبھی کسی نے اس کو اپنی بانہوں میں نہیں دبوچا ہو گا ۔واضح رہے کہ جیسکا ڈریک ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگانے والی 11ویں خاتون ہیں ،اس نے ٹرمپ پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ تقریبا دس سال پہلے (2006ء)میں کیلی فورنیا میں ٹرمپ سے ملی تھی ،ٹرمپ نے ہوٹل کے کمرے میں مجھے بلایا ،جس پر میں اپنی کچھ دوستوں کے ساتھ ٹرمپ کو ملنے ہوٹل کے کمرے میں گئی ،ٹرمپ نے اس کی دو دیگر دوستوں جو ٹرمپ کے لئے اجنبی تھیں کو اپنی بانہوں میں دبوچ لیا اور ان کی اجازت کے بغیر ان کا بوسہ لیا ۔جیسکا نے ٹرمپ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ایک نامعلوم شخص ے اسے فون کر کے اکیلے ٹرمپ کے پاس ہوٹل کے کمرے میں آنے لے لئے کہا اور اس کے عوض 10ہزار امریکی ڈالر کی پیش کش کی جس میں نے مسترد کردیا اور ٹرمپ سے ملنے سے واضح طور پر انکار کر دیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی