موبائل فون کمپنیوں کے ٹیکس ریکارڈ طلب ، نائٹ پیکجز کو بند کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ نے بائل فون کمپنیوں کے انکم ٹیکس سمیت دیگر ٹیکس ریکارڈبھی طلب کرلیا،کمیٹی نے پی ٹی اے کوموبائل فون کمپنیوں کے نائٹ پیکجز کو بند کرنے کی ہدایت کردی۔
جیو نیوز کے مطابق سینیٹرطلحہ محمودکی زیرصدارت قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس منعقد ہوا، کمیٹی نے موبائل فون کمپنیوں کے انکم ٹیکس سمیت دیگر ٹیکس کا ٹیکس ریکارڈبھی طلب کرلیا،کمیٹی نے پی ٹی اے کوموبائل فون کمپنیوں کے نائٹ پیکجز کو بند کرنے کی ہدایت کردی ہے،کمیٹی کاموبائل فون بندش معاملے پروفاقی سیکریٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام کوبلانےکافیصلہ کرلیا ہے،قائمہ کمیٹی نے سیکیورٹی کے نام پرموبائل فون سروس بند کرنےکا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پرموبائل فون سروس بندکرنےکاکوئی جوازنہیں،ایسانہیں ہوناچاہیے،موبائل فون سروس بندکرنے کے باوجوددہشتگردی کےواقعات ہورہے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ مفت سمزکی فروخت وتقسیم بندکرنے کی پالیسی بنارہے ہیں، بعض کمپنیاں مفت سمزدیتی ہیں جومعمولی استعمال کے بعدپھینک دی جاتی ہیں۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ مفت تقسیم ہونےوالی سمز قومی سلامتی کےخلاف بھی خطرہ ہیں، قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کامفت سمز کی تقسیم وفروخت کا سخت نوٹس لے لیا ہے،ڈاکٹراسماعیل شاہ کا کہنا تھا کہ پھینک دی جانےوالی سمز کاغیرقانونی استعمال ممکن ہوجاتاہے۔