انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان نے اہم کردار اور بے شمار قربانیاں دیں:سرتاج عزیز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان نے اہم کردار اور بے شمار قربانیاں دیں ،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں رواں سال نمایاں کمی ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے کہاہے کہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزسے یو این انسداددہشتگردی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے ملاقات کی جبکہ ملاقات میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی شریک تھے ۔اس موقع پر سرتاج عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ سال میں انسداددہشت گردی سے متعلق مزید پرامید ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں رواں سال نمایاں کمی ہوئی،پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداددہشتگردی کیلئے پاکستان نے اہم کردار اور بےشمار قربانیاں دیں،دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے صف اول کا کردار اداکیا۔