عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں، دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں:حافظ حمداللہ

عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں، دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان ...
عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں، دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں:حافظ حمداللہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے رہنماءحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں، دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماءحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں، دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،عمران خان اور خواجہ آصف شہیدوں کے خون پر سیاست چمکا رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہم نے سینیٹ میں ذمے داریوں سے متعلق آواز اٹھائی اور باربار اٹھائی۔

کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اور خواجہ آصف کے بیانات مناسب نہیں تھے،دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق ہم غلط بیانی کر رہے ہیں ،دہشتگردوں کے خلاف جنگ سے متعلق ہمیں سچ بولنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے عمران خان کو دبے لفظوں میں بیرونی طاقتوں کا ایجنٹ قرار دے دیا

سردارفتح محمد حسنی نے کہا ہے کہ ہمیں اس موقع پر یکجہتی کی ضرورت ہے، دہشتگردحملوں کے بعد سیاست کرنااچھی بات نہیں،دہشتگردوں کے معاون ہمارے اندر سے ہی ہوتے ہیں،بھارت اور اس کا ساتھ دینے والے دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

مزید : قومی