سانحہ کوئٹہ،عسکری و سول قیادت سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر برہم ، حملہ آواروں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں:بریفنگ

سانحہ کوئٹہ،عسکری و سول قیادت سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر برہم ، حملہ آواروں ...
سانحہ کوئٹہ،عسکری و سول قیادت سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر برہم ، حملہ آواروں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں:بریفنگ

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عسکری و سول قیادت نے سکیورٹی انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے حملہ آواروں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کے شواہد ملے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس میں پولیس ٹریننگ کالج حملے پر بریفنگ دی گئی ہے،اجلاس میںبتایا گیا کہ حملے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،لشکر جھنگوی العالمی کے بھی شامل ہونے کے شواہد اجلاس میں پیش کیے گئے ہیں،دہشت گردچندروزقبل ہی افغانستان سے پاکستان آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری و سول قیادت نے سکیورٹی انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوچھا گیا کہ ہائی الرٹ کے باوجود سیکیورٹی انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟

واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں دہشتگردوں کے حملے میں 61کیڈٹ شہید اور 120سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں